ETV Bharat / state

جے پور: مولانا ضیا الدینؒ کا عرس مبارک جاری - راجستھان کی خبریں

دوسری مرتبہ ایسا ہو رہا ہے کہ زائرین کو درگاہ میں داخلہ نہیں دیا جا رہا ہے۔ اس دوران عرس کی تمام رسوم درگاہ کے ذمہ داران کی جانب سے چند لوگوں کی موجودگی میں ادا کی جا رہی ہیں۔

جے پور: مولانا ضیاء الدینؒ کا عرس مبارک جاری

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 9:15 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے چار دروازہ علاقے میں واقع مولانا ضیاء الدینؒ کا سالانہ عرس مبارک عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ عرس مبارک کا آغاز 2 جولائی کو ہوا تھا اور چھ جولائی کو یہ عرس ختم ہوگا۔

جے پور: مولانا ضیاء الدینؒ کا عرس مبارک جاری

دوسری مرتبہ ایسا ہو رہا ہےکہ عرس میں زائرین کو درگاہ میں داخلہ نہیں دیا جا رہا ہے، اس دوران عرس کی جو تمام رسومات ہے وہ درگاہ کے ذمہ داران کی جانب سے چند لوگوں کی موجودگی میں مکمل کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ناگور: عبدالوہاب جیلانیؒ کا یوم پیدائش منایا گیا

عرس کے موقع پر قوالی اور مشاعرے سمیت دیگر پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں لیکن اس مرتبہ بھی عرس مبارک میں قوالی اور مشاعرے سمیت دیگر بڑے پروگراموں پر پابندی ہونے کی وجہ سے کوئی بھی پروگرام منعقد نہیں ہورہا ہے۔

درگاہ کے نائب سجادہ نشین بادشاہ میاں نے کہا کہ درگاہ میں عرس کے موقع پر شرکت کرنے کے لئے ملک بھر سے زائرین آتے ہیں۔ لیکن 'ہم لوگ عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ درگاہ نہ پہنچیں اور جو تمام نظرو نیاز ہیں وہ گھروں پر ہی دلائی جائیں۔'

انہوں نے بتایا کہ درگاہ میں جو بھی رسم و روایت ادا کی جائے گی۔اس کو سوشل میڈیا پر لائیو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ راجستھان میں حکومتی ایڈوائزری کے مطابق صبح چار بجے سے شام کو پانچ بجے تک تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وہی کورونا وبا کی وجہ سے تمام سیاسی اور مذہبی سمیت دیگر پروگرامز پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.