ETV Bharat / state

جئے پور: دو دوست نے ایک ساتھ داعی اجل کو لبیک کہا - جئے پور ای ٹی وی بھارت خبر

دونوں نوجوان خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 809 ویں عرس مبارک کے موقع پر اپنے اپنے گھروں سے تین روز قبل پیدل ہی اجمیر کی جانب نکلے تھے، لیکن ایک سڑک حادثے میں ان دونوں کی اجمیر پہنچنے سے پہلے ہی دردناک موت ہوگئی۔

داعی اجل کو لبیک کہا
داعی اجل کو لبیک کہا
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 9:17 AM IST

Updated : Feb 12, 2021, 10:09 AM IST

ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور کے محلہ مہاوتان کے رہنے والے دو دوست جنہوں نے زندگی کا آغاز ایک ساتھ کیا، ایک ساتھ کھیل کود کر بچپن گذارا اور پھر جوانی کی دہلیز پر پر قدم رکھا، تب بھی دونوں جدا نہیں ہوئے ۔ بلکہ ایک ہی طرح کا کام دونوں کرنے لگےاور جب اس دار فانی کو کو چھوڑا تب بھی دونوں ساتھ ہی تھے، ان کے نام سہیل اور معین تھے۔

در اصل یہ دونوں دوست اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 809 ویں عرس مبارک کے موقع پر اپنے اپنے گھروں سے تین روز قبل پیدل ہی اجمیر کی جانب نکلے تھے، لیکن ایک سڑک حادثے میں ان دونوں نوجوانوں کی اجمیر پہنچنے سے پہلے ہی دردناک موت ہوگئی،

دونوں ہی نوجوانوں کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دونوں میں اتنی گہری دوستی تھی کہ دونوں نے اس دنیا کو ایک ساتھ ہی الوداع کہہ دیا۔ سہیل کی تو سگائی ہو چکی تھی اور دو ماہ بعد وہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والے تھا، مگر اس سے قبل ہی وہ اس عالم فانی کو الوداع کہہ گئے ۔

پڑوسی کے مطابق دونوں مالی اعتبار سے کمزور تھے ۔ اس لئے انہوں نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ دونوں کے اہل خانہ کے ضروریات کی تکمیل ودیگر اخراجات کے لئے رقم فراہم کرے تاکہ ان کے اہل خانہ مالی اعتبار سے مستحکم ہوسکے ۔

Last Updated : Feb 12, 2021, 10:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.