جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی سڑک پر سینکڑوں کی تعداد میں ای رکشہ دوڑتی ہوئی نظر آرہی ہے، بے ترتیب چلنے والی ان ای رکشاوں پر کسی طرح سے کوئی کارروائی نہی ہونے کی وجہ سے ڈرائور قانون کے خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں،Jaipur Traffic Police Planning To Control E Rickshaw Indiscipline
وہیں اس طرح سے ای رکشہ کی تعداد میں اضافہ ہو رہا اس کے مدنظر جے پور ٹرافیک پولیس نئے قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس قانون کے تحت ای رکشہ کے ڈرائیوروں کو نمبر دیا جائے گا۔ اسی نمبر کے حساب سے جے پور کے الگ الگ علاقوں میں ای رکشہ گزرتی ہوئی نظر آئیں گی۔اگر کوئی نئے قانون کے خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں؛Jaipur Traffic Police سڑک حادثات پر قابو پانے کے لئے مختلف منصوبوں پرعمل جاری
وہیں اس پورے قانون کو لے کر ڈی سی پی ٹرافیک پرہلاد سنگھ کا کہنا ہے کے ہم معلوم ہے کہ دارالحکومت جے پور میں ای رکشہ کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے، اسی کے مد نظر مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کی جا رہی ہے۔Jaipur Traffic Police Planning To Control E Rickshaw Indiscipline