ETV Bharat / state

جے پور: پٹرول پمپ پر مارپیٹ، کئی افراد زخمی - صارفین اور پٹرول پمپ ملازمین میں ہاتھا پائی

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے کے بینیوال کانٹا میں گذشتہ شب مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا جس میں دو لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پٹرول پمپ پر مارپیٹ
پٹرول پمپ پر مارپیٹ
author img

By

Published : Apr 11, 2021, 6:01 PM IST

گذشتہ روز راجستھان میں پیٹرول پمپ کی ہڑتال تھی لیکن کربلا علاقے میں بینیوال کانٹے کے پاس گوڈ گِفٹ پیٹرول پمپ پر پہنچے اور زبردستی پٹرول بھروانے کی کوشش کی جس کے بعد صارفین اور پٹرول پمپ کے ملازمین میں ہاتھا پائی ہوگئی جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔

پٹرول پمپ پر مارپیٹ

مارپیٹ کی طلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور خاطیوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا۔

پیٹرول پمپ مالک افضل دستگیر نے کہا کہ ہڑتال کی وجہ سے ہم لوگ پیٹرول نہیں دے رہے تھے لیکن کچھ لوگ آئے اور کہا کہ ہم لوگ کونسلر کے آدمی ہیں، ہماری گاڑیوں میں پیٹرول بھرنا ہی پڑے گا۔ وہ لوگ شراب کے نشے میں تھے۔

وہیں، اس پورے معاملے سے متعلق کونسلر اختر حسین کا کہنا ہے کہ میں وہاں سے گزر رہا تھا۔ اس دوران پٹرول پمپ کے ملازمین کسی شخص کو مار رہے تھے۔ میں نے موقع پر پہنچ کر اسے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ 'میں نے بس انسانیت کی خاطر اسے بچایا۔'

اس کے علاوہ تھانہ انچارج بھارت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو فون پر بتایا کہ اس معاملے میں چند لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.