ETV Bharat / state

جے پور: سی اے اے کے خلاف چل رہے احتجاج کی جگہ تبدیل - جے پور کی خبر

شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں دارالحکومت جے پور کے کربلا گراؤنڈ میں دوسرے غیرمعینہ دھرنے کا اعلان 17 فروری کو ہوا تھا اس کے بعد مسلسل طور پر یہ دھرنا جاری ہے۔لیکن اس کی جگہ آج تبدیل کردی گئی ہے۔

جے پور: سی اے اے کے خلاف چل رہے احتجاج کی جگہ تبدیل

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 8:51 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں شہریت ترمیمی قانون این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

جے پور: سی اے اے کے خلاف چل رہے احتجاج کی جگہ تبدیل

وہیں کربلا گراؤنڈ میں غیرمعینہ دھرنا چل رہا تھا جس کی جگہ اب تبدیل کر دی گئی۔

پہلے یہ دھرنا کربلا گراؤنڈ کے ایک کونے میں چل رہا تھا لیکن آج اس دھرنے کی جگہ میں تبدیلی کرتے ہوئے کربلا کی درگاہ کے دروازے کے سامنے لایا گیا۔

خاص بات یہ ہے کی روزانہ کے مقابلے اس دھرنے میں خواتین کی تعداد کافی زیادہ رہی، جب یہاں پر دھرنے کی جگہ میں تبدیل کی گئی تو اس وقت موسلا دھار بارش کی وجہ سے کچھ پریشانیاں پیش آئیں، لیکن خواتین کے جوش و جذبے میں کسی طرح سے کوئی کمی نظر نہیں آئی، دھرنے کے ذمہ داران کے مطابق کربلا گراؤنڈ کے ایک کونے میں دھرنا اس لیے جاری تھا کیوں کہ کربلا کی درگاہ کے سامنے خواجہ صاحب کی درگاہ جانے والے عقیدت مند روزانہ ہزاروں کی تعداد میں آرہے تھے انہیں کسی طرح سے کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے اس لیے یہ دھرنا ایک طرف سے چل رہا تھا لیکن اب خواجہ صاحب کا عرس مکمل ہوچکا ہے تو اس دھرنے کی جگہ میں تبدیلی کردی گئی۔

دھرنے کے ذمہ داران کے مطابق شہریت ترمیمی قانون کو اگر مودی حکومت واپس لے لیتی ہے تو ایک ہی منٹ میں دھرنے کو ختم کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر کتنی بھی تیز بارش آجائے زلزلہ آ جائے یا پھر کچھ بھی ہوجائے ہم لوگ یہاں سے نہیں اٹھنے والے، واضح رہے کہ شہید اسمارک کے بعد جے پور کے کربلا گراؤنڈ میں دوسرے غیرمعینہ دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا، اب تک جاری ہے۔اس درمیان کثیر تعداد میں خواتین موجود رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.