ETV Bharat / state

جئے پور: سی اے اے مخالف احتجاج کے پچاس روز

شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کے البرٹ ہال پر جاری غیر معینہ احتجاجی مظاہرے کے 50 روز مکمل ہوگئے ہیں۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Feb 21, 2020, 10:00 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:57 AM IST

یہ احتجاجی مظاہرہ یہاں پر دو جنوری کو شروع ہوا تھا جو آج اپنے پچاسویں روز میں داخل ہوچکا ہے، مظاہرے میں روزانہ شام کو ڈیڑھ گھنٹے تک احتجاج کیا جاتا ہے اور مذکورہ قانون کی مخالفت کی جاتی ہے۔

غیر معینہ احتجاجی مظاہرے کے 50 روز مکمل

مظاہرے میں روزانہ کثیر تعداد میں عوام اور طلبہ حصہ لیتے ہیں اور اس پروگرام کو کامیاب بناتے ہوئے نظر آتے ہیں اتنا ہی نہیں یہ تمام لوگ اپنے ہاتھ میں قومی پرچم لے کر یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ مذہب کے نام پر تقسیم کرنے والا قانون انھیں منظور نہیں ہے۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

خاص بات یہ ہے کہ اس احتجاجی مظاہرے کو کسی بھی سیاسی جماعت کی بل بوتے پر جاری نہیں ہے بلکہ اس مظاہرے کا پورا نظم عام عوام کی جانب سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

مزید یہ کہ مظاہرہ کررہے لوگوں میں سے ہی 12 اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مظاہرے کے انتظامی امور طئے کرتی ہے۔

مظاہرے میں شریک ہونے کے لیے آئے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب تک مرکزی حکومت مذکورہ قوانین کو واپس نہیں لے لیتی تب تک یہ مظاہرہ اسی طرح سے جاری رہے گا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.