ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور میں پولیس کی جانب سے نوجوانوں کا مستقبل نشے سے برباد ہونے سے بچانے کے مقصد سے ایک مہم چلائی گئی ہے، اس مہم کو "آپریشن کلین سویپ پلیس" نام دیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت روزانہ راجستھان پولیس کی جانب سے سینکڑوں نشہ خوروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
اس مہم کے تحت جے پور کے رام گنج، گلتا گیٹ، آمیر اور برہمپوری پولیس تھانے کی جانب سے گزشتہ تین روز میں سو سے زیادہ نشہ خوروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
دراصل جے پور میں گزشتہ چند روز سے مختلف علاقوں سے پولیس کے پاس اطلاع پہنچ رہی تھی کہ ان نشہ خوروں کی وجہ سے علاقے کے حالات بدترین ہو گئی ہیں، جس کے بعد پولیس نے اس نئی مہم کا آغاز کیا گیا۔
اسی کے تحت گزشتہ روز اتوار کو پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں جے پور کے آمیر علاقے سے 10 نشہ خوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہیں ودھیادھر نگر علاقے سے 15، گلتا گیٹ سے 11، نہار گڑھ سے 9، شاشتری نگر سے 14 اور بھٹہ سستی علاقے سے نشہ کرتے ہوئے 14 نشہ خوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ممبئی: ڈرگس معاملے میں 3 افراد گرفتار
وہیں جس طرح سے پولیس کی جانب سے نشہ خوروں کے خلاف مہم چلائی گئی ہے، پورے ریاست میں پولیس کی اس کارروائی کو کافی ستائش حاصل ہو رہی ہے۔
جے پور رام گنج پولیس تھانے کی تھانہ انچارج بنواری لال مینا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے نشہ خوروں کے خلاف کارروائی مسلسل جاری ہے۔ آج بھی ہماری جانب سے دس نشہ خوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی آگے بھی جاری رہے گی۔ وہیں انہوں نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ کاروائی ہونے کی وجہ سے نشہ خوروں نے اپنا ٹھکانہ بدل لیا ہے۔
واضح رہے کہ نشہ خوروں کے خلاف راجستھان پولیس کی جانب سے شروع کی گئی اس خاص مہم کے تحت مستقبل میں بھی مسلسل کارروائی کی جائے گی۔