ETV Bharat / state

جے پور: 'لیو اِن' میں رہنے والے جوڑے کا قتل - etv bharat urdu

بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک شدہ خاتون اپنے شوہر کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ کافی طویل وقت سے 'لیو اِن ریلیشن' میں رہ رہی تھی۔

jaipur-murder-of-a-couple-living-in-live-in
جے پور: لیو اِن میں رہ رہے جوڑے کا قتل
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 4:33 PM IST

راجستھان کے جے پور دیہات کے کوٹ پوتلی تھانہ علاقے میں یہ دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی جہاں لیو اِن میں رہ رہے ایک مرد اور عورت کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

جے پور: لیو اِن میں رہ رہے جوڑے کا قتل

اس واردات کی اطلاع ملنے پر کوٹ پوتلی تھانہ کی پولیس اور اعلی افسران موقع پر پہنچے۔ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر موقعۂ واردات پر ایف ایس ایل ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کو بلایا گیا تھا۔ وہیں، جے پور ضلع دیہات ایس پی شنکر دت شرما بھی موقع پر پہنچے۔

ایس پی شنکر دت شرما نے بتایا کہ کوٹ پوتلی کے کھٹانا بازار کے پاس شیو کالونی کے ایک مکان میں لیو ان میں رہ رہے ماتا دین اور سمن چودھری کو گولی مار دی گئی۔

ہلاک شدہ سُمن چودھری کی ہریانہ کے رہنے والے منوج سے شادی ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان کافی لمبے وقت سے تنازع چل رہا تھا۔

خاتون اپنے شوہر کو چھوڑ کر اپنے عاشق ماتا دین کے پاس اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ رہ رہی تھی۔ سمن چودھری کا بیٹا ماتا دین کے ساتھ اس کے تعلقات کی اکثر مخالفت کرتا تھا اور اسی مخالفت کی وجہ سے ہی اس واردات کو انجام دئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک شدہ کے بیٹے پنکج چودھری نے اپنی پھوپھی کو فون کر کے اس واردات کی اطلاع دی ہے۔

مزید پڑھیں:

بالغ مرد وعورت کی زندگی میں مداخلت کرنے کا حق نہیں: الٰہ آباد ہائی کورٹ

وہیں واردات کے بعد سے ہی پنکج چودھری فرار چل رہا ہے جس کی وجہ سے پولیس اسی پر قتل کا شک ظاہر کر رہی ہے۔ کوٹ پوتلی تھانہ کی پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.