راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک نوجوان نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک پر ملے ڈھائی لاکھ روپیے پولیس کے پاس جمع کردیے ہیں۔
دراصل گزشتہ روز راجستھان مسلم پریشد تنظیم کے کارکن جیب خان جے پور کے آدرش نگر علاقے سے گزر رہے تھے کہ راستے میں پانچ پانچ سو روپے کے ڈھائی لاکھ روپیے پڑے ہوئے دکھائی دیے، اس پر انہوں نے فوراً پولیس سے رابطہ کیا اور وہ پیسے پولیس میں لے جاکر جمع کروا دیے۔
جس طرح جیب خان نے ایمانداری دکھائی ہے اس سے پورے راجستھان میں جیب خان کی کافی تعریف ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: حجاج کرام کیلئے ’حج اسمارٹ کارڈ‘
وہیں راجستھان مسلم پریشد تنظیم کے ریاستی صدر یونس کا کہنا ہے کہ جس طرح سے ہمارے کارکن نے ایمانداری دکھائی ہے اس سے ہمیں ان پر فخر ہے۔