ETV Bharat / state

جے پور: بیٹی کو انصاف دلانے کے لیے والد کی اپیل

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے سبھاش چوک میں رہنے والی جامعہ نام کی خاتون کی 16 جون کو موت ہوئی تھی جس کے بعد خاتون کے والد نے خاتون کے شوہر پر قتل کا الزام لگایا ہے۔

بیٹی کو انصاف
بیٹی کو انصاف
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 9:34 PM IST

مہلوک جامعہ کے والد نے اس کے شوہر اور سسرال پر الزام عائد کیا کہ ان بیٹی کو قتل کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی تھی جس کے بعد 21 جون کو جامعہ کی لاش کو قبر سے باہر نکال کر سبھی لوگوں کی موجودگی میں قبرستان میں ہی پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا۔

بیٹی کو انصاف

اب جامعہ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو انصاف نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے انصاف کے لیے بیٹی کی لاش قبر سے نکلوائی تھی تاکہ موت کی وجہ معلوم ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ 'پوسٹ مارٹم رپورٹ کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ہم لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ پولیس کہہ رہی ہے کہ میری بیٹی نے خودکشی کی ہے اور بھروسہ دلا رہی ہے کہ وہ ہمیں انصاف دلائیں گے۔

وہیں اس پورے معاملے کی جانچ کر رہے اے سی پی راج ویر سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'پولیس پر جو الزام لگائے جا رہے ہیں وہ غلط ہیں ہم لوگ صحیح طرح سے جانچ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: عاشق جوڑے کا بہیمانہ قتل

واضح رہے کہ اس کیس میں متوفی جامعہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس آگے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.