ETV Bharat / state

جے پور: امین کاغذی نے احتجاجی پیرا ٹیچرزسے ملاقات کی - راجستھان کے وزیر اعلی گہلوت

رکن اسمبلی کاغذی نے کہا کہ آپ لوگ جو مطالبہ کر رہے ہیں وہ جائز مطالبہ ہے۔ اس سلسلے میں وہ وزیر اعلی سے نمائندگی کریں گے۔

امین کاغذی نے احتجاجی پیرا ٹیچرزسے بات کی

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 3:53 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کشن پول اسمبلی حلقے سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی امین کاغذی اب راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور شکشا کرمیوں کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔

امین کاغذی نے احتجاجی پیرا ٹیچرزسے بات کی

احتجاجی پیرا ٹیچرز جب رکن اسمبلی کاغذی کے رہائش گاہ کے باہر دھرنا دینے پہنچے تو امین کاغذی نے مظاہرین نے ملاقات کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کاغذی نے کہا کے آپ لوگ جو مطالبہ کر رہے ہیں وہ جائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'پیرا ٹیچرز کے اس مطالبہ سے متعلق میں نے راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کو ایک خط بھی لکھا تھا 'انہوں نے کہا کہ اشوک گہلوت کو لکھے گئے خط میں ہم نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ 'راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور شکشا کرمیوں کو جلد سے جلد مستقیل کیا جائے۔'

انہوں نے کہا کہ ان تمام مظاہرین کی جانب سے ہم لوگوں کو ابھی بہت کچھ ایسی باتیں بتائی گئی ہیں جو ان لوگوں کو معلوم نہیں تھیں۔ ان باتوں پر بھی میں راجستھان کے وزیر اعلی گہلوت سے ملاقات کروں گا اور ملاقات کرنے کے بعد میں ان سے درخواست کروں گا کہ جائز مطالبات کی جانب جلد سے جلد توجہ دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.