امرتسر: انجو تقریباً 5 ماہ بعد پاکستان سے واپس بھارت پہنچ گئی۔ یہ وہی لڑکی ہے جو محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان چلی گئی تھی اور وہاں اس نے اپنے عشق نصراللہ سے شادی بھی کرلی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافیہ زیادہ وائرل بھی ہوئی تھی۔ انجو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس آئی اور اس کے بعد وہ امرتسر ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوگئی، جس کے بعد وہ رات 10.30 بجے کی فلائٹ سے دہلی روانہ ہوجائے گی۔
انجو کا تعلق راجستھان کے بھیوری علاقے سے ہے اور وہ ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتی تھی۔ انجو ایک شادی شدہ لڑکی تھی جس کے بچے بھی ہیں لیکن ایک پاکستانی لڑکے نصراللہ سے محبت کرنے کے بعد وہ 24 جولائی کو پاکستان چلی گئی۔ اس کے بعد 25 جولائی کو انجو نے نصراللہ سے شادی بھی کر لی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ شادی کی ویڈیو بھی اب واہگہ بارڈر پر بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے جانچ کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق انجو کا پاکستانی شوہر نصراللہ اسے واہگہ بارڈر پر چھوڑنے آیا تھا۔ نصراللہ کے مطابق انجو اپنے بچوں سے ملنے بھارت واپس آئی ہے اور جلد ہی وہ پاکستان واپس آجائے گی۔ انجو نے اسلام قبول کیا اور اس کا نام اب فاطمہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سیما حیدر نامی ایک پاکستانی خاتون اپنے تین بچوں کے ساتھ پاکستان سے بھارت آکر اپنے عاشق سچن سے شادی کرلی تھی۔ اس خبر نے بھی کافی زیادہ سرخیوں بٹوری تھی۔ اس کے فوراً بعد انجو اپنے دو بچوں اور شوہر کو چھوڑ کر پاکستان چلی گئی جہاں اس نے اپنے عاشق نصراللہ سے شادی کرلی۔ یہ کیس بین الاقوامی میڈیا میں بھی موضوع بحث بن گیا۔
بھارت کی سیکورٹی ایجنسیوں اور پولیس نے بھی انجو کے اہل خانہ سے مسلسل تفتیش کی۔ دوسری جانب پاکستان پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھی انجو سے پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کے مطابق انجو کے امرتسر سے فلائٹ کے ذریعے دہلی پہنچتے ہی پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں