ETV Bharat / state

فلپائن: سینکڑوں بھارتی طلبأ ایئر پورٹ پر پھنسے - کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز

فلپائن میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے گئے سیکڑوں کی تعداد میں بھارتی طلبأ و طالبات وہیں پھنس کر رہ گئے ہیں اور اب انہیں فلپائن کے ایئرپورٹ سے زبردستی باہر کردیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت انھیں کوئی واضح جواب نہیں دے رہی ہے

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 9:40 AM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب فلپائن میں مقیم بھارتی طلبأ و طالبات جلد از جلد بھارت واپس آنا چاہتے ہیں اس معاملے کو پارلیمینٹ میں بھی اٹھایا جاچکا ہے، اس تعلق سے مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر پورے حالات پر نگاہ بنائے رکھے ہوئے ہیں۔

فلپائن میں پھنسے بھارتی طلبأ و طالبات نے بھارتی حکومت سے انھیں جلد از جلد انھیں بھارت واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے لیکن طلبأ کا الزام ہے کہ بھارتی حکومت انھیں کوئی واضح جواب نہیں دے رہی ہے اور بھارتی سفارت خانے سے بھی انھیں کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔

ان طلبأ و طالبات کو ایئرپورٹ پر آئے 48 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے حالانکہ رات میں سفارت خانے کی جانب سے انھیں کھانا دیا گیا تھا لیکن یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انھیں کب وطن واپس پہنچایا جائے گا۔

بھارتی حکومت انھیں کوئی واضح جواب نہیں دے رہی ہے

واضح رہے کہ 48 گھنٹے قبل فلائٹ کے لیے ایئرپورٹ پہنچے طلبأ کے ٹکٹ کے ساتھ تمام کارروائی پوری کرلی گئی تھی اور انھیں بورڈنگ پاس بھی دے دیا گیا تھا لیکن اِس کے بعد انھیں اطلاع دی گئی کہ ان کی فلائٹ رد ہوگئی ہے کیونکہ ملیشیا میں لاک ڈاؤن ہوچکا ہے اور پھر ایئرپورٹ انتظامیہ نے پولیس بلاکر بھارتی طلبأ و طالبات کو ایئرپورٹ سے باہر کردیا۔

طلبأ و طالبات کو یہ کہا گیا ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنے ہاسٹلز میں روانہ ہوجائیں، فلپائن میں راجستھان سے تعلق رکھنے والے کافی طلبأ و طالبات موجود ہیں۔

فی الحال ان طلبأ و طالبات کو بھارت واپس لانے کے بارے میں کچھ بھی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے بھارت میں بھی اس وائرس کے پھیلاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اب تک تصدیق شدہ 169 کیسز درج کیے جا چکے ہیں۔

وائرس کی وجہ سے ملک میں اب تک تین افراد کی موت بھی ہوچکی ہے، سنٹرل ریلوے نے 31 مارچ تک 22 ٹرینیں اور گو ایئر نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.