جے پور: ریاست راجستھان کے درالحکومت جے پور میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے انڈیا اسٹون مارٹ کے 11ویں ایڈیشن میں ریاست کے ڈائمنشنل اسٹون کو مؤثر طریقے سے پیش کیا جائے گا۔ مائنز ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر سبودھ اگروال نے کہا ریاست میں قدرتی جہتی پتھروں (ڈائمینشنل اسٹون) کے ایک وسیع ذخائر کے ساتھ ہی ایک بڑا سلسلہ ہے۔ 11th edition of India Stone Mart in Rajasthan
انہوں نے کہا کہ راجستھان سمیت ملک بھر میں یہ کان کنوں، پروڈیوسروں، مارکیٹرز اور اس شعبے سے وابستہ ٹیکنالوجی کے ماہرین کے لیے یہ اسٹون مارٹ اس لحاظ سے اہم ہو جاتا ہے کہ یہ کورونا کے بعد اس طرح کا پہلا عالمی سطح انعقاد ہونے جا رہا ہے۔
ڈاکٹر اگروال انڈیا اسٹون مارٹ میں عہدیداروں کے ساتھ ریاست کے اس شعبے سے متعلق اداروں کی شرکت کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کر رہے تھے۔ ڈاکٹر اگروال نے بتایا کہ ریاست میں ڈائمنشنل اسٹون میں ماربل، گرینائٹ، سینڈ اسٹون، کوٹا اسٹون، کوارٹز اسٹون کے علاوہ بنشی پہاڑ پور، جیسلمیر اسٹون، سکندرا اسٹون وغیرہ عالمی معیار کے پتھر کی ملک اور دنیا میں مانگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: International Garment Fair at Expo Mart: ایکسپو مارٹ میں 67ویں انڈیا انٹرنیشنل گارمنٹ فیئر کا افتتاح
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ پتھر کی صنعت سے متعلق مشینری کی ریاست میں اپنی الگ پہچان ہے۔ ایسے میں انڈیا اسٹون مارٹ میں ریاست کے معروف صنعتی گھرانوں اور اداروں کی شرکت ضروری ہو جاتی ہے۔
یو این آئی