ETV Bharat / state

کھڑگے، راہل اور پرینکا راجستھان میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے - پرینکا گاندھی کانگریس امیدواروں کی حمایت

راجستھان میں کانگریس کی انتخابی تشہیری مہم میں تیزی لاتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کانگریس امیدواروں کی حمایت میں اگلے 6 دنوں میں مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کریں گے۔ Rajasthan assembly Election 2023

Kharge, Rahul and Priyanka will address election rallies in Rajasthan

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 8:43 AM IST

جے پور: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی راجستھان اسمبلی انتخابات میں کانگریس امیدواروں کی حمایت میں اگلے 6 دنوں میں مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کریں گے۔

راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ترجمان سوارنم چترویدی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی تشہیر اور توسیع کے لیے ریاست میں پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کا مجوزہ پروگرام جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت کھڑگے 18 نومبر کو بھرت پور ضلع کا دورہ کریں گے اور الور ضلع کے تیجارا اسمبلی حلقہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اسی طرح 20 نومبر کو وہ سری گنگا نگر ضلع کے انوپ گڑھ اور ہنومان گڑھ ضلع کے ہنومان گڑھ اسمبلی حلقہ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ 21 نومبر کو کھڑگے ادے پور کے ماولی اور کوٹا کے کوٹا شمالی اسمبلی حلقہ میں کانگریس امیدواروں کے حق میں جلسہ عام کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی 19 نومبر کو صبح 11 بجے ڈیئی (بونڈی)، دوپہر 1 بجے دوسہ، سہ پہر 3 بجے سیکر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اسی طرح 21 نومبر کو وہ صبح 11 بجے ولبھ نگر (ادے پور)، دوپہر ایک بجے اکولی (جالورے) اور سہ پہر 3 بجے بیتو (بارمیر) میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد 22 نومبر کو وہ راجکھیڑا (دھولپور) میں صبح 11 بجے، ند بائی ( بھرت پور) دوپہر 1 بجے اور گنگاپور سٹی میں 3 بجے کانگریس امیدواروں کی حمایت میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ووٹ ذات اور مذہب کی بات کرنے سے نہیں بلکہ کام کرنے سے حاصل ہوتے ہیں: پرینکا گاندھی

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 17 نومبر کو دوپہر 12:30 بجے ساگواڑہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے والی ہیں اور دوپہر 2:30 بجے چتوڑ گڑھ میں پارٹی امیدوار کی حمایت میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

(یواین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.