دراصل، جب ملازمین فیکٹری کے این سی سی ڈبلیو یونٹ میں کام کر رہے تھے اسی دوران کوئلے کا بوائلر جام ہوگیا جسے کھولنے کے لیے کچھ ملازمین کوشش کر رہے تھے تبھی اچانک بوائلر پھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے آس پاس موجود تمام ملازمین بری طرح جھلس گئے۔
پنجاب: پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ، متعدد ہلاک و زخمی
واقعے کے دوران موقع پر ہی افراتفری پھیل گئی۔ حادثے میں جھلس کر مزدوروں کو ضلع اسپتال لایا گیا جہاں سے 15 ملازمین کو ادے پور اور پھر احمدآباد ریفر کیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ضلع مجسٹریٹ دیگر انتظامی افسران کے ساتھ ضلع اسپتال پہنچے اور عوامی نمائندے بھی ضلع اسپتال پہنچ گئے۔