ETV Bharat / state

ناگور میں 16 نئے کورونا مریض سامنے آئے - اجمیر شہر

راجستھان میں اجمیر ڈیویژن کے ناگور اور ٹونک ضلع میں آئے کورونا پازیٹو مریض نے ڈیویژن کے اعلی افسروں میں ایک بار پھر کھلبلی مچا دی ہے۔

ناگور میں 16 نئے کورونا مریض سامنے آئے
ناگور میں 16 نئے کورونا مریض سامنے آئے
author img

By

Published : May 19, 2020, 8:57 PM IST

اجمیر ڈیویژن ہیڈکوارٹر پر پہنچی اطلاع کے مطابق ناگور سے آج ایک ساتھ پازیٹو مریضوں کا بم پھوٹا اور 16 مریض پازیٹو نکل کر آئے۔یہیں پر ایک پازیٹو کی موت نے سب کو سکتے میں ڈال دیا۔یہاں کُل 190 پازیٹو مریض ہیں۔

ریاست کے نائب وزیراعلی سچن پائلٹ کے پارلیمانی حلقے ٹونک میں صبح ایک مریض اور اس کے بعد چار مریضوں کے ایک ساتھ ملنے سے وہاں آج کُل پانچ پازیٹو مریض سامنے آئے ہیں جس سے تعداد 150 کو پہنچ گئی ہے۔ان میں تین مرد اور ایک اور ایک خاتون کچہری اور کالی پٹن علاقے سے ہیں ۔

اسی طرح اجمیر شہر سے بھی ایک پازیٹو مریض سامنے آنے سے تعداد 257پر ہے اور یہاں کوئی نئی موت درج نہیں ہوئی ہے۔منگل کو سامنے آئے پازیٹو مریض درگاہ تھانہ علاقے کے ہی لاکھن کوٹڑی علاقےسے 55 سال کےہیں جو پچھلے دس دنوں سے اسپتال میں داخل تھے۔

ان کی پہلی رپورٹ نگیٹو اور آج دوسری پازیٹو آئی ہے۔اسپتال کے ذرائع کے مطابق اجمیر میں پازیٹو مریضوں کی ریکوری ریٹ دیگر مقامات کے مقابلے میں کافی اچھی اور اطمینان بخش ہے۔

ریاست میں کورونا پازیٹو معاملوں کے سلسلے میں سرخیوں میں رہا اجمیر ڈیویژن کا بھیلواڑا ضلع آج نئے پازیٹو نہ ملنے سے اچھی حالت میں ہے۔یہاں 80 پازیٹو مریض درج ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.