ETV Bharat / state

معمولی تنازع پر بھائی بھائی کا قتل

نوئیڈا کے سنٹرل ڈی سی پی ہریش چندر نے بتایا کہ ستپال اور اس کے بیٹے شیکھر نے مہیندر (48 سال) اس کی بیوی سیما اس کے بیٹے تنشک اور بیٹی نیہا پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

معمولی تنازعہ میں بھائی نے بھائی کاقتل کردیا

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 6:19 PM IST

نوئیڈا کے تھانہ سورج پور تھانہ کے سکی پور گاؤں میں گذشتہ رات قریب ایک بجے دو بھائیوں کے مابین شروع ہوا تنازع قتل میں تبدیل ہوگیا۔

اس میں ایک بھائی اور اس کے بیٹے نے دوسرے پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک بھائی کی موت ہوگئی۔ متوفی کی اہلیہ ، بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ہیں۔

معمولی تنازعہ میں بھائی نے بھائی کاقتل کردیا

سب کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق بیوی کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزمان کو حال ہی میں عبوری ضمانت پر جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس نے یہ گھناؤنا جرم کیا۔ فی الحال ملزم بھائی اور بھتیجا فرار ہیں۔ نوئیڈا کے سنٹرل ڈی سی پی ہریش چندر نے بتایا کہ ستپال اور اس کے بیٹے شیکھر نے مہیندر (48 سال) ، اس کی بیوی سیما ، اس کے بیٹے تنشک اور بیٹی نیہا پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

مہندرا ، اس کی اہلیہ اور بچے اس واقعے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں علاج کے لئے گریٹر نوئیڈا کے جیمز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں نے مہندر کو مردہ قرار دیا۔ متوفی مہندر کی اہلیہ سیما کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی۔ ڈی سی پی سنٹرل ہریش چندر نے بتایا کہ ستپال کے بیٹے شیکھر کی شادی بلندشہر ضلع میں ہوئی تھی۔ پچھلے دنوں شوہر اور بیوی کے مابین جھگڑا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: میرٹھ میں پچاس روپے کے لیے نوجوان کا قتل

اس میں ستپال کے بھائی مہیندر نے لڑکی والوں کو 60 ہزار روپے ہرجانے کے طور پر دینا قبول کیا۔ ڈی سی پی نے کہا کہ بھتیجا شیکھر ہرجانے ادا کرنے کو تیار نہیں تھا۔یہی تنازعہ آگے بڑھ کر مار پیٹ میں تبدیل ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.