راجستھان کے جےپور پہنچے کانگریس اقلیتی مورچہ کے قومی صدر عمران پرتاب گڑھیں ایئر پورٹ سے اجمیر کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ اس دوران جےپور ایئرپورٹ پر عمران پرتاپ گڑھی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ابھی اجمیر جارہا ہوں اور وہاں خواجہ صاحب کی درگاہ کا زیارت کروں گا۔
انہوں نے وزیراعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کے تعلق سے کہا کہ آئندہ کل منگل کے روز راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کروں گا اور اقلیتوں کے مسائل کے پیش نظر بات کروں گا۔
وہیں کل 27 جولائی منگل کے روز صبح 10.30 بجے راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کریں گے اور کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا سے بھی ملاقات کریں گے، دوپہر 1 بجے ریاستی کانگریس دفتر میں کانگریس اقلیتی مورچہ راجستھان کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے اور ملاقات کے بعد واپس دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں:Imran Pratapgarhi: جے پور میں عمران پرتاب گڑھی کا شاندار استقبال
جےپور سے عمران پرتاب گڑھی 1.30 بجے اجمیر کے لیے روانہ ہوں گے، 5.30 بجے حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں زیارت کریں گے، 7 بجے اجمیر میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ، رکن اسمبلی اور کانگریسی رہنماؤں سے سرکٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے، 9 بجے اجمیر سے جےپور کے لئے روانہ ہوں گے اور رات کو جے پور میں ہی آرام کریں گے۔