ETV Bharat / state

Satya Pal Malik On Farmers اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو کسان نہیں بچیں گے، ستیہ پال ملک

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 9:23 AM IST

جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک منگل کو راجستھان کے سیکر پہنچے۔ انہوں نے ایک پروگرام کے دوران مرکزی حکومت پر زبانی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بہت غلط ہاتھوں میں ہے۔ اگر یہ حکومت دوبارہ اقتدار میں آئی تو کسانوں کو نہیں بچایا جاسکے گا۔ Satya Pal Malik Visit Rajasthan

ستیہ پال ملک خطاب کرتے ہوئے
ستیہ پال ملک خطاب کرتے ہوئے

ستیہ پال ملک خطاب کرتے ہوئے

سیکر: ریاست راجستھان کے ضلع سیکر میں منعقد ایک عوامی جلسے میں جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بہت غلط ہاتھوں میں ہے۔ اگر کسان متحد نہیں ہوئے اور یہ حکومت دوبارہ اقتدار میں آئی تو کسان زندہ نہیں بچیں گے۔ دراصل ستیہ پال ملک منگل کو کڈان کے اجیت پورہ میں 1935 کے فائرنگ میں مارے گئے کسانوں کی 88ویں برسی کے پروگرام میں شرکت کے لیے سیکر آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک اور کاشتکار طبقہ انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ اگر دہلی میں بیٹھے لوگوں کا بس چلے تو وہ سب سے پہلے کاشتکاری کو ختم کریں گے، تاکہ آپ کھیتی باڑی چھوڑ کر شہروں میں مزدوری کرنے لگیں۔ اس کے بعد فوج کو ختم کر دیں گے۔ ایک طرح سے کسان برادریوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ پاس کیا گیا ہے۔ ہمیں اس کے خلاف لڑنا پڑے گا اور لڑنے والے ہی بچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر آپ اس بار اتحاد کا مظاہرہ کریں اور ذات پات کو چھوڑ کر اکٹھے ہو جائیں تو دہلی میں انہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔

مزید پڑھیں: Satyapal malik on PM Narender modi اڈانی کی ترقی مودی کی وجہ سے ہوئی: ستیہ پال ملک

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے دہلی میں تمام پارٹیوں سے بات کی ہے۔ سب نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ایک امیدوار کے بدلے ایک امیدوار کھڑا کریں گے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ لوگ دہلی میں نہیں بچ پائیں گے۔ اگر وہ بچ گئے تو ایک بات سمجھ لیں کہ آپ نہیں بچیں گے۔ یہ آخری موقع ہے ہمارے پاس اپنے پیشے، زمینوں اور بچوں کو بچانے کا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.