ETV Bharat / state

جے پور کے حسین خان نے پیش کی مثال - دارالحکومت جے پور

جے پور کے حسن پور علاقے کے رہائشی حسین خان نے انسانیت کی مثال پیش کی ہے۔

جے پور کے حسین خان نے پیش کی مثال
جے پور کے حسین خان نے پیش کی مثال
author img

By

Published : May 14, 2021, 12:52 PM IST

عید الفطر کے موقع پر دارالحکومت جے پور کے حسن پور علاقے کے رہائشی سونو باغوان اور حسین خان نے انسانیت کی مثال پیش کی ہے۔

حسین خان نے عید کے موقع پر اپنے کپڑے لانے کے لئے جو پیسے جمع کیے تھے ان پیسوں کا صحیح استعمال کرتے ہوئے سینیٹائزر کی ایک مشین انتظامیہ کو تحفے میں دی۔

اتنا ہی نہیں جو پیسے بچ گئے تھے ان پیسوں کا انتظامیہ کے ملازمین کے لیے ماسک لایا، حسین خان نے 3500 روپے کی بچت عید کے موقع پر کپڑے لانے کے لئے کی تھی، لیکن موجودہ وقت میں حالات کے مدنظر کپڑے نہیں لاکر ان پیسوں کا سحیح استعمال کیا۔

انہوں نے جس طرح سے انسانیت کی مثال قائم کی ہے ان کی اب جے پور میں چاروں سمت تعریف ہو رہی ہے۔

حسین نے ٹرانسپورٹ وزیر پرتاب سنگھ کے یہاں سماجی رکن کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

وہیں ٹرانسپورٹ وزیر نے حسین کے جذبے کو دیکھتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا کے دوران زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کریں اور جو بھی گائیڈ لائن حکومت کی جانب سے جاری کی جا رہی ہے اس گائیڈ لائن کا مکمل طور پر عمل کریں۔ ساتھ ہی انتظامیہ کا پوری طرح سے تعاون کریں، ہم لوگ جلد ہی اس وبا کو شکست دے کر فتح حاصل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.