دراصل غریب نواز کی درگاہ مارکیٹ میں ہولیکا دہن کے موقع پر ہندو مسلم عوام نے مل کر ہولیکا دہن کیا۔ ہولی کے تہوار پر سب نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔
درگاہ مارکیٹ میں بزنس ایسوسی ایشن کی طرف سے بنائی گئی ہولی کو جلایا گیا۔ ہولیکا دہن سابق وزیر واسودیو دیونانی کے ذریعہ کیا گیا۔
اس خاص موقع پر سابق وزیر مملکت برائے تعلیم واسودیو دیونانی نے کہا کہ 'ہولی کا تہوار رنگوں کا تہوار ہے۔ اس دن باطل پر حق کی فتح، نیکی برائی پر جیتتی ہے۔ اس کے پیش نظر ہولی کا تہوار انتہائی دھوم دھام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ '
مسلم کمیونٹی نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ 'ہر سال کی طرح اس سال بھی درگاہ مارکیٹ میں ہولی دہن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کو سب نے سراہا۔ جہاں درگاہ پولیس اسٹیشن کے افسر ہیمراج اور درگاہ سہور کے رجت وشنوئی سمیت پولیس افسران موجود تھے۔ جن کی موجودگی میں ہولیکا دہن پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔'
انہوں نے بتایا کہ 'لوگوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیا اور سب نے ایک دوسرے کو ہولی تہوار کی مبارکباد بھی دی۔'