ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے دو لایو کچن چل رہا ہے، ان کچن میں روزانہ 1200 کے قریب لوگوں کا کھانا تیار ہوتا ہے، اس کے علاوہ 100 لوگوں کا راشن کٹ بھی اس تنظیم کی جانب سے دیا جا رہا ہے۔
ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورت مندوں کی مدد ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورت مندوں کی مدد راجستھان میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے، ایسے میں کوئی بھی کھانے سے محروم نہیں رہے اس لیے ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے ممبر ہر وقت کافی زیادہ مستعد نظر آرہے ہیں، اس مستعدی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ روزانہ شام کو جہاں ایک جانب کچن میں کھانا تیار کرکے ضرورت مند لوگوں تک کھانا پہنچایا جارہا ہے تو وہیں دوسری جانب ضرورت مندوں کے گھروں میں سوکھا راشن جن میں دال، آٹا، شکر، تیل سمیت دیگر چیزیں ختم ہوگئی تو ان تک یہ سامان پہنچایا جا رہا ہے۔
ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورت مندوں کی مدد تنظیم کے ممبروں کا کہنا ہے کہ 'جو کھانا لوگوں میں تقسیم کیا جارہا ہے روزانہ اس کھانے کا مینو بھی الگ الگ ہوتا ہے، کبھی روٹی اور سبزی دی جارہی ہے تو کبھی تاحری اور چاول تقسیم کیا جارہا ہے، وہیں ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی جانب سے کورونا کو لے کر جو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اس کا بھی خاص طور پر خیال رکھا جا رہا ہے۔