راجستھان میں جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی کی جانب سے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ سمیت 19 اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کرنے کے خلاف داخل کردہ درخواست پر آج دوبارہ سماعت ہوگی۔
سچن پائلٹ معاملے پر راجستھان ہائی کورٹ میں جج پرکاش گپتا کے ساتھ جسٹس اندرجیت مہانتی کی بینچ صبح 10 بجے سماعت شروع ہوگی۔ وہیں وکلاء ہریش سالوے اور مکل روہتگی نے پائلٹ گروپ کی جانب سے اپنی دلائل مکمل کرلی ہیں۔
ہائی کورٹ میں آج سماعت کے دوران اسمبلی اسپیکر کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی بحث کی شروعات کریں گے جبکہ دوسری جانب عدالتی حکم کی مناسبت سے فریق بنائے گئے مہیش جوشی ہائی کورٹ میں اپنا جواب پیش کر چکے ہیں جسے آج ریکارڈ پر دیا جائے گا۔ اس کے جواب میں جوشی نے درخواست کو قبل از وقت خارج کرنے کی درخواست کی ہے۔
ایسی صورتحال میں اسپیکر کی جانب سے بحث ختم ہونے کے بعد مہیش جوشی کی جانب سے بھی معاملے میں موقف رکھا جائے گا۔
سچن پائلٹ اور دیگر کی جانب سے دائر درخواست میں جہاں اظہار رائے کی آزادی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلی کے اثر و رسوخ کے تحت نوٹس جاری کرنے کو کہا گیا ہے، وہیں اسپیکر نے دلیل دی ہے کہ 'اب تک صرف سچن پائلٹ سمیت اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اسپیکر کی جانب سے انہیں نااہل نہیں کہا گیا ہے۔ ایسے میں درخواست قبل از وقت ہونے کی وجہ سے خارج کردی جانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: اشوک گہلوت کی گورنرسے ملاقات، اکثریت کا دعویٰ
واضح رہے کہ جمعہ کے روز اس معاملے میں نامکمل بحث کی وجہ سے اسپیکر نے ممبران اسمبلی کو دیئے گئے نوٹس پر کارروائی 21 جولائی کی شام 5.30 بجے تک ملتوی کردی تھی۔ ایسے میں راجستھان ہائی کورٹ نے دونوں فریقوں کی رضامندی کے ساتھ 20 جولائی کو صبح 10 بجے معاملہ رکھا ہے۔