جے پور: اس طرح کی کارروائی کا بڑا معاملہ سامنے آنے کے بعد میں محکمہ پولیس میں افراتفری میچ گئی ہے ۔فلحال اینٹی کرپشن بیورو کے اعلیٰ افسران اس پوری کارروائی کو لے کر انجام دینے میں مصروف ہیں ۔Head Constable arrest In Bribe Case In Rajasthan
اینٹی کرپشن بیورو کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو اس بات کی شکایت ملی تھی کہ جوتی نگر تھانے میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل راجو نے ایک پروٹیکشن سے متعلق جانچ کو لے کر پانچ ہزار روپے کی رشوت مانگی تھی،
انہوں نے کہاکہ اس کے بعد ہم لوگوں کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ رشوت آخر کس لئے مانگی جا رہی ہے، جس کے بعد جس فریادی نے ہم لوگوں کو شکایت کی تھی۔ اس کو ہم لوگ ساتھ لے کر تھانے میں پہنچے اور رشوت کے پیسوں کو ہیڈ کانسٹیبل راجو کے پاس پہنچایا اور راجو نے جیسے ہی رشوت کے پیسوں کو ہاتھ میں لیا ہم لوگوں نے اس کو گرفتار کر لیا گیا،
یہ بھی پڑھیں:Man Eater Tiger Killed بہار میں آدم خور شیر ہلاک، 6 ماہ میں 9 لوگوں کا کیا تھاشکار
ان کا مزید کہنا ہے کہ فلحال پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔اینٹی کرپشن بیورو کے افسران کا کہنا ہے کہ تھانے کی انچارج سروز کے خلاف بھی ہم لوگ تحقیقات جاری ہے ۔Head Constable arrest In Bribe Case In Rajasthan