ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒکا 808 واں عرس کے موقع پر آنے والے لاکھوں زائرین کی سہولیت اور انتظام کے لیے درگاہ کمیٹی صدر امین پٹھان نے مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی سے پانچ کروڑ کے بجٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
آئندہ فروری ماہ میں شہر اجمیر میں صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کا 808 واں عرس مبارک شروع ہونے جارہا ہے اس عرس کی تقریب میں برصغیر سے کثیر تعداد میں عقیدتمند شرکت کریں گے ایسے میں لاکھوں زائرین کو سہولیات فراہم کرانے کی نسبت سے درگاہ کمیٹی صدر امین پٹھان نے مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی سے دہلی میں ملاقات کرکے عرس کے لیے 5 کروڑ کے بجٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں آمین پٹھان نے نقوی کو بتایا کہ اجمیر شریف عرس مبارک میں لاکھوں زائرین آتے ہیں۔
مزید پڑھیں: اجمیر: سی اے اے کی مخالفت میں بائک ریلی
ان سب کے لیے درگاہ کمیٹی اور ضلع انتظامیہ مل کر سہولیت فراہم کراتی ہیں، لیکن دونوں ہی محکموں کے پاس اس سال بجٹ نہیں ہونا دشواری کا سبب بن رہا ہے۔
ایسے میں خصوصی بجٹ ملنے پر زائرین کو بہتر اور بنیادی سہولیات فراہم کرائی جا سکتی ہے۔
وہیں درگاہ کمیٹی کی جانب سے مطالبہ اور تقاضوں کے پیش نظر مختار عباس نقوی نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے گفتگو کرکے درگاہ کمیٹی کو اس سال سے خصوصی بجٹ حاصل ہونے کا یقین دہانی کی ہے۔