اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ اجمیر شریف درگاہ میںافطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جہاں کثیر تعداد میں روزہ دار افطار کرتے ہوئے نظر آئے۔ خدامین کی انجمن سید زادگان کے رمضان پروگرام کنوینر سید فضل حسین چشتی کے مطابق ایک ماہ تک انجمن کی جانب سے رات میں سحری اور شام کو افطار کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے۔ درگاہ شریف میں افطار کے اہتمام کو لے کر روزہ داروں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
بروز پیر رمضان المبارک کا چوتھا روزہ تھا۔ رمضان کا مقدس مہینہ تمام مخلوق کے لئے اللہ کی رحمت بن کر آیا ہے۔یہی وجہ ہے کی اجمیر شریف درگاہ میں تمام مذاہب کے عقیدت مند ایک دسترخوان پر بیٹھ کر روزہ افطار کرتے ہیں اور اللہ سے خصوصی دعا مانگتے ہیں۔ سلطان الہند عطاء رسول حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں انجمن سید زادگان کی طرف سے تمام بزرگوں کے عرس بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Ration Kits Distribution in Dungarpur رمضان المبارک سے قبل تین سو ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم
انہوں نے کہاکہ رمضان کا مقدس مہینہ انسانیت کا پیغام دیتا ہے۔ بھوک اور پیاس کا احساس کے ساتھ ساتھ صبر کی نصیحت بھی دیتا ہے۔ اس مہینہ میں روزہ دار رات اور دن اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔ رشتہ داروں اور پڑوسیوں اور غریبوں کا خاص خیال رکھتے ہیں۔رمضان کا مہینہ رحمت ,برکت اور مغفرت کا کہا جاتا ہے ,یہی وجہ ہے کی ہر کوئی اللہ کی رحمت حاصل کرنے کے لئے رمضان المبارک کی عبادت مکمل طور پر ادا کرتا ہے۔