راجستھان کے عازمین حج کی پہلی پرواز سعودی عرب کے لئے 9 جون کو دہلی سے روانہ ہوگی۔ ایسے میں 410 عازمین حج کا ایک قافلہ گزشتہ دیر شب راجستھان سے روانہ ہوا۔ ان تمام عازمین حج کو مبارکباد دینے کے لئے اہل خانہ، دوست، رشتہ دار اور پڑوسی پہنچے، ان تمام کی گلپوشی کرتے ہوئے دعا کی درخواست کی گئی۔
حج کے مقدس سفر پر جا رہے عازمین نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہنا ہے کہ 'ہم لوگ خدا کا جتنا شکر ادا کرے اتنا کم ہے، آج ہم لوگوں کو ایک بڑا موقع خدا نے عطا فرمایا ہے، ہم لوگ مقدس سرزمین پر جا کر ہمارے بھارت کی سلامتی کے لیے دعا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا ہمارے درمیان نہ آئے اس کےلیے خاص دعا کی جائے گی۔'Hajj Convoy Leaves Rajasthan for Delhi
وہیں جو رشتہ دار عازمین حج کو روانہ کرنے پہنچے تھے ان کا کہنا تھا کہ اگر راجستھان کے عازمین حج کی فلائٹ جے پور کے ایئرپورٹ سے روانہ ہوتی تو راجستھان کے عازمین حج کو کافی سہولت مل سکتی تھی، اب یہ تمام لوگ پہلے دہلی جائیں گے، وہاں پر رپورٹنگ دیں گے وہاں پر ان کا کورونا کا ٹیسٹ کیا جائے گا جس کی وجہ عازمین حج کو پریشانی ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Hajj Security Plan: سعودی عرب نے حج سکیورٹی پلان کی منظوری دے دی