راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری حاجی نظام الدین نے سعودی حکومت کی جانب سے حج سے متعلق جاری کی گئی نئی گائیڈلائن سے متلعق اپنے خیال کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا سعودی حکومت کی جانب سے رواں برس صرف سعودی کے مقامی 60 ہزار شہری ہی حج کر سکیں گے، اس مرتبہ بھی بھارت سمیت دیگر ممالک کے شہری حج کی مقدس سعادت سے محروم رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی نئی گائیڈ کے پیش نظر بھارتی شہریوں کو حج کی تیاریاں ترک کر دینی چاہئے چونکہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے افراد رواں برس حج جیسی مقدس عبادت سے محروم رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وبا کی وجہ سے دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے جب حج کے سفر پر لوگ نہیں جا پائیں گے اور اسی وجہ سے بھارتی شہریوں کو کافی افسوس بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں برس جن لوگوں نے حج کی تیاری کر رکھی تھی، ان کے چہرے پر مایوسی نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خداوند قدوس سے دعا کرتے ہیں کہ اس وبا کا جلد سے جلد خاتمہ ہو اور آئندہ برس بھارت سے حاجی جا سکے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل حج 2021 کو لے کر ٹویٹ کے ذریعہ عوام تک اطلاع پہنچائی گئی تھی۔