گہلوت نے کہا کہ فی الحال قبول شدہ ہدف 25 فیصد کے مطابق،چنے کی پوری خرید کئے جانے کی بھی درخواست کی ہے۔کووڈ -19 وبا کے اس بحران کی گھڑی میں ریاستیں غیر معمولی معاشی صورت حال کا سامنا کررہی ہیں۔ایسی صورت میں کسانوں کو امدادی قیمت خرید اسکیم کا پورا فائدہ دلا کر معاشی مدد فراہم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعہ دلہن اورتلہن خرید کا ہدف 50فیصد تک بڑھایا جانا کسانوں کے مفاد میں ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے خط میں کہا ہے کہ ربیع سیزن 21-2020 میں پہلا اندازہ 26.85 لاکھ ٹن پیداوار کی بنیاد پر چنا خرید کے لئے ریاستی حکومت نے 6.71 لاکھ میٹرک ٹن کی تجاویز حکومت ہند کو بھجوائیں تھیں۔لیکن مرکزی حکومت کے ذریعہ چھ لاکھ 15 ہزار 750 میٹرک ٹن کی تجویزہی منظور کی گئی ہے،جو حکومت ہند کے ذریعہ متعینہ کل پیداوار کا 25 فیصد خرید کے ہدف سے 2.07 فیصد کم ہے۔
انہوں نے کہا کی چنے کی امدادی قیمت اور بازار بھاو میں تقریباً ایک ہزار سے 1200 روپے فی کونٹل کا فرق چل رہا ہے۔ ساتھ ہی کووڈ19 انفکشن سے پیدا معاشی چیلنجز کے سبب سپورٹ قیمت پر چنا فروخت کرنے میں کسانوں کا زیادہ رجحان رہا ہے،لیکن متعینہ 25 فیصد کے ہدف سے کم خرید ہونے کی وجہ سے کسان اپنی پیداوار فروخت کرنے سے محروم رہ گئے ہیں۔ اس سے ان میں غصہ پایا جارہا ہے ۔انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ کسانوں کے مفاد میں حالیہ متعینہ ہدف کے مطابق مرکزی حکومت کے ذریعہ مکمل خرید کی جائے۔ساتھ ہی دلہن اور تلہن خرید کے ہدف کو 50 فیصد تک بڑھایا جائے۔