ETV Bharat / state

گہلوت نے پولیس اہلکاروں کو نیک خواہشات پیش کی

author img

By

Published : Apr 16, 2021, 4:49 PM IST

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاستی پولیس کے یوم تاسیس کے موقع پر تمام پولیس اہلکاروں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کی ہے۔

ashok gehlot

اس موقع پر مسٹر گہلوت نے کہا 'راجستھان پولیس پورے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے، خاص طور پر عالمی وبا کورونا میں'۔

اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قومی نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے تمام جانباز پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو راجستھان پولیس یوم تاسیس کی دلی مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر محترمہ راجے نے کہا کہ ہمت، حوصلہ اور طاقت کی علامت پولیس کے جوان ’خدمت وابستگی‘ کے اپنے مقصد سے ریاست میں سکون اور امن و امان قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ اس وردی پر جو کورونا وبا سے ریاست کے لوگوں کو بچانے کے لیے تھانے سے لے کر سڑکوں تک پوری مستعدی سے تعینات ہیں۔ وہیں اپنے خاندان سے دور رہ کر بھی لوگوں کی بیش قیمتی زندگیاں بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
نماز جمعہ کی مناسبت سے مولانا خالد رشید فرنگی کی اپیل

اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریا نے بھی پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خدمت وابستگی، ہمت اور طاقت کی علامت، ریاست کے لوگوں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ تیار راجستھان پولیس فورس کے تمام جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو اس موقع پر دلی مبارک باد۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.