ETV Bharat / state

گہلوت نے نیک خواہشات کے لیے ریاست کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 5:36 PM IST

اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد آج وزیر اعلیٰ نے ریاست کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 'راجستھان کے لوگوں نے ہمیشہ مجھے پیار اور آشیرواد دیا ہے۔ یہ میری زندگی کا سرمایہ ہے‘‘۔

گہلوت نے نیک خواہشات کے لیے ریاست کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا
گہلوت نے نیک خواہشات کے لیے ریاست کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ان کی صحت یابی کے لیے پیش کی گئی نیک خواہشات کے لیے ریاست کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گہلوت نے اینجیو پلاسٹی کے بعد اتوار کو اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد آج ریاست کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا’’ میری صحتیابی کے لیے پیش کی گئی نیک خواہشات کے لئے میں ریاست کے باشندوں کا بے حد مشکور ہوں۔ راجستھان کے لوگوں نے ہمیشہ مجھے بہت پیار اور آشیرواد دیا ہے۔ یہ میری زندگی کا سرمایہ ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’آپ کی نیک تمناؤں سے اب میری صحت بہتر ہو رہی ہے، پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں اور کچھ دنوں تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہوں گا اور جلد ہی میں مکمل صحت یاب ہو کر پہلے کی طرح ریاست کی خدمت کروں گا‘‘۔

مزید پڑھیں:

وزیراعلیٰ نے کہا ’’یہ پوسٹ کووڈ کے اثر کی وجہ سے ہوا ہے، اس لئے آپ سے بھی میری اپیل ہے کہ آپ اپنا خیال رکھیں ، صحت مند رہیں، کووڈ پروٹوکول پر عمل کریں اور ویکسین ضرور لگوائیں‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.