مسٹر گہلوت پیر کی رات ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کووڈ19، آکسیجن گیس اور کنسنٹریٹر، ٹینکروں کی دستیابی سمیت دیگر اہم موضوعات پر اعلیٰ سطحی جائزہ لے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت کے نقطۂ نظر سے حکومت ریاست کو میڈیکل آکسیجن کی ضرورت پوری کرنے کے لیے 'آتم نربھر' بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت اور محکمہ طبی تعلیم کے ساتھ ساتھ صنعت، شہری ترقیات، سیلف گورننس یونٹ اور ضلع انتظامیہ نئے آکسیجن پلانٹ قائم کرنے یا کروانے اور آکسیجن کنسنٹریٹر کی خریداری کے لیے کوآرڈینیشن کی کوشش کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کی جلد از جلد خریداری کی جائے اور درآمد کرنے کے لیے بیرون ملک میں واقع بھارتی سفارت خانوں کا بھی تعاون لیا جائے۔ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ شیپنگ اور دیگر وجوہات سے ان کے پہنچنے میں تاخیر نہ ہو۔