ETV Bharat / state

راجستھان: گنیش چتورتھی کا تہوار دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے

کورونا وبا کے پیش نظر حکومت نے عوامی مقامات پر تقریبات کے انعقاد پر پابندی لگائی ہے۔ جس کی وجہ سے بڑے پروگرام منعقد نہیں کیے جا رہے ہیں۔ مندروں میں تمام رسم و روایات چند لوگوں کی موجودگی میں ہی مکمل کیا جا رہا ہے۔

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 5:08 PM IST

راجستھان میں گنیش چتورتھی کا تہوار دھوم دھام سے منایا جا رہا

ملک بھر میں گنیش چترتھی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ ریاست راجستھان میں بھی آج جمعہ کے روز گنیش چتورتھی کا تہوار دھوم دھام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

راجستھان میں گنیش چتورتھی کا تہوار دھوم دھام سے منایا جا رہا

کورونا وبا کے پیش نظر حکومت نے عوامی مقامات پر تقریبات کے انعقاد پر پابندی لگائی ہے۔ جس کی وجہ سے بڑے پروگرام منعقد نہیں کیے جا رہے ہیں۔ مندروں میں تمام رسم و روایات چند لوگوں کی موجودگی میں ہی مکمل کیا جا رہا ہے۔

وہیں عقیدت مندوں کی جانب سے ادا کی جانے والی روایات گھروں پر ہی مکمل کی جا رہی ہے۔ مندروں میں کسی کو بھی داخلہ نہی دیا جا رہا ہے۔

اس بڑے تہوار کو لے کر گنیش مندر کے مہنت جے شرما کا کہنا ہے کہ آج گنیش چتورتھی کے موقع پر جو بھی حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے، اسی گائیڈ لائن کے مطابق تمام روایات مکمل کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ عقیدت مندوں کو مندر میں داخلہ نہی دیا جا رہا ہے۔ ہم عوام سے اپیل کر رہے ہیں کے وہ گنیش چتورتھی کے موقع پر اپنے گھروں میں ہی تمام رسم و روایات مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی: عوامی مقامات پر گنیش چترتھی کے انعقاد پر پابندی

واضح رہے کہ گنیش چتورتھی کے موقع پر دارالحکومت جے پور میں واقع تمام گنیش مندر کے باہر پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ مندروں کے باہر سکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.