ڈائبیٹیز سے نجات اور علاج بتانے کے لئے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ کیمپ اجمیر کے احاطہ محلہ میں لگایا گیا ، جس میں کثیر تعداد میں مریض پہنچے۔
اس کیمپ کا انعقاد شوبھم ہسپتال کی جانب سے کیا گیا۔
اس میں آنے والے افراد کو یہ بتایا گیا کہ وہ کس طرح ڈائبیٹیز جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
ڈاکٹرز کی ٹیم نے نو وارد کو زیادہ سے زیاہ اس بارے میں معلومات بہم پہنچانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
ڈائبیٹیز سے بچنے کے لیے خاص کر ہر انسان کو اپنی زندگی کی روزانہ کی زندگی میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ورزش اور کھانے پینے میں تبدیلی لانے سے ڈائبیٹیز جیسے سنگین بیماری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
یہ کیمپ پورا دن لگا رہا ، جس میں ہزار ہا افراد نے شرکت کر فائدہ اُٹھایا۔