ETV Bharat / state

داخلہ دلانے کے نام پر ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کی ٹھگی

ریاست راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر کی ایک لڑکی کا ایم بی بی ایس میں داخلہ دلانے کے نام پر لاکھوں روپے کی ٹھگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

داخلہ دلانے کے نام پر ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کی ٹھگی
author img

By

Published : Nov 7, 2019, 4:11 PM IST

پولیس کے مطابق ضلع کے پدم پور قصبہ کے وارڈ نمبر پندرہ رہائشی اور لڑکی کے والد بدھیشور شرما نے اتر پردیش میں غازی آباد کے رہائشی سشیل کمار شرما کے خلاف آٹھ لاکھ 50 ہزار کی ٹھگی کرنے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

رپورٹ میں شرما نے بتایا کہ نیٹ امتحان پاس اس کی بیٹی شریا کو ایم بی بی ایس میں داخلہ کے لیے کاؤنسلنگ کی فیس بھی جمع کرا دی لیکن میرٹھ کے سبھارتی میڈیکل کالج میں اس کا داخل نہیں ہو پایا۔

اسی دوران اس غازی آباد کے اندراپورم میں شپرا کھنڈ کے رہائشی سشیل کمار شرما نے رابطہ کیا۔ سشیل شرما نے کہا کہ لکھنؤ کے’ ہند میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس‘ میں اس کی بیٹی کا ایڈمشن ہو سکتا ہے۔

سشیل نے شریا کا ایڈمشن کرانے کی بات پکی کرتے ہوئے بتایا کہ ساڑھے آٹھ لاکھ روپے آرٹی جی ایس کے ذریعے اس انسٹی ٹیوٹ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانے ہوں گے۔ اس کے بتائے بینک اکاؤنٹ میں یہ رقم آرٹي جي ایس کے ذریعے جمع کروا دی گئی۔

اس کے بعد سشیل نے اس سے رابطہ کرنا بند کر دیا اور وہ اس کے بعد سے غائب ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دھوکہ دہی اور جعل سازی کی دفعات میں سشیل کے خلاف مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.