ETV Bharat / state

Ajmer Car Accident اجمیر میں کار اور ٹریلر میں تصادم، چار افراد ہلاک - اجمیر سڑک حادثہ

ضلع اجمیر کے باندن واڑہ میں ایک تیز رفتار کار، ٹریلر سے ٹکرا گئی اس حادثے میں چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ road accident in Ajmer

اجمیر میں کار ٹریلر سے ٹکرائی، چار افراد کی موت

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 9:44 AM IST

اجمیر: ریاست راجستھان میں اجمیر ضلع کے بھینائے تھانہ علاقے میں باندن واڑہ سے گزرنے والی شاہراہ پر گزشتہ شام ایک کار کے ٹریلر سے ٹکرا جانے سے چار لوگوں کی موت اور ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہائی وے پر باندن واڑہ اسپتال کے سامنے باہر سے نکلنے والے ایک ٹریلر کے بریک لگانے سے پیچھے سے تیز رفتار سے آرہی کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے کار کا اگلا حصہ اڑ گیا اور کار میں سوار چار افراد اس میں بری طرح پھنس گئے۔ حادثے کے فوراً بعد ہائی وے پر کہرام مچ گیا اور طویل ٹریفک جام ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے بڑی مشکل سے لاشوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔ Car collides with trailer in Ajmer

حادثہ پیش آتے ہی موقع پر سینکڑوں لوگ جمع ہو گئے۔ کار میں سوار چار افراد کو باہر نکال لیا گیا۔ جہاں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔ جبکہ ایک شخص کو باندن واڑہ اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں چوتھا شخص بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔ گاڑی میں تمام مسافر مرد تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھینائے تھانے کے افسر مہاویر پرساد مینا پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر لمبا جام لگ گیا۔ پولیس نے لاشوں کو باندن واڑہ اسپتال بھیج دیا۔ ساتھ ہی سڑک پر لگے جام کو کھول کر ٹریفک کو رواں دواں بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Basti Road Accident بستی میں سڑک حادثہ، تین کی موت، چار زخمی

مرنے والوں کی شناخت جے پور ضلع کے کوٹ پتلی کے نزدیک سانگکھیڑا گاؤں کے رہنے والے کے طور پر کی گئی ہے۔ ان میں انجینئر ستویر جاٹ، ہوا سنگھ، شیر سنگھ اور سندیپ سنگھ شامل ہیں۔ ایک دیگر زخمی کو اسپتال لے جایا گیا ہے اور چار مہلوکین کی لاشوں کو باندن واڑہ اسپتال کے مردہ خانہ پہنچایا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.