ETV Bharat / state

Four Children Drowning in Ajmer ندی میں ڈوب جانے سے چار بچوں کی موت

اجمیر ضلع کے پسنگن تھانہ علاقے میں واقع ندی میں ڈوب جانے سے چار بچوں کی موت ہو گئی۔ Four children die due to drowning in Pisangan

ندی میں ڈوب جانے سے چار بچوں کی موت
ندی میں ڈوب جانے سے چار بچوں کی موت
author img

By

Published : Sep 28, 2022, 11:41 AM IST

اجمیر: ریاست راجستھان میں اجمیر ضلع کے پسنگن تھانہ علاقے کے بھاڈسوری مضافات میں واقع ندی میں ڈوب جانے سے چار بچوں کی موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق نیاگاؤں پرتاپورہ کے 12 سے 15 سال کی عمر کے چار بچے مویشی چرانے گئے تھے۔ شام کو جب یہ بچے مویشیوں کے ساتھ گھر نہیں پہنچے تو ان کے اہل خانہ نے ان کی تلاش شروع کردی۔ Four Children Drowning in Ajmer

گاؤں کے قریب واقع ناڑی میں ڈوب جانے کے خدشے کے پیش نظر پولیس اور انتظامیہ نے جے سی بی کی مدد سے ناڑی کے پانی کو موری بنا کر باہر نکالا۔ راحت اور بچاؤ کے لیے اجمیر سے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو بھی بلایا گیا تھا۔ چاروں بچوں کی لاشیں منگل کی رات تقریباً 11.30 بجے برآمد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Woman Drowns in Ganderbal گاندربل میں پچیس سالہ خاتون غرقاب

ان بچوں کی شناخت گوپال، بھوجراج، سونو اور گودا کے طور پر ہوئی ہے۔ بدھ کو ان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.