ETV Bharat / state

راجستھان کے بارمیر میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق - ٹریلر اور کار کے درمیان زبردست تصادم

راجستھان کے بارمیر ضلع میں ایک دردناک سڑک حادثہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ٹریلر اور کار کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ اس المناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں شوہر، بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔ Tragic Road Accident in Barmer

راجستھان کے بارمیر میں سڑک حادثہ
راجستھان کے بارمیر میں سڑک حادثہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 6:22 PM IST

بارمیر: دیوالی کے تہوار کے موقع پر راجستھان کے بارمیر ضلع میں ایک دردناک سڑک حادثہ سامنے آیا ہے۔ جہاں مہاراشٹر کا ایک خاندان جیسلمیر سے ملنے جا رہا تھا۔ اس دوران بارمیر ضلع میں ٹریلر اور کار کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ جس کی وجہ سے ٹیکسی میں سفر کرنے والے شوہر، بیوی اور تین بچوں کی المناک موت ہو گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دھویمنا پولیس اسٹیشن کے افسر سکھرام بشنوئی کے مطابق، آج شام تقریباً چار بجے قومی شاہراہ 68 پر سورتے کی بیری کے قریب ایک ٹریلر اور کار کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی۔ جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مہاراشٹر کا رہنے والا خاندان کار سے جیسلمیر جا رہا تھا۔ اس حادثے میں کار میں سوار میاں بیوی کے ساتھ تین بچوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں دھنراج (45) ولد ناگراج ساکنہ بھلگاؤں مہاراشٹر، سوارانجلی (5) دھنراج کی بیٹی، پرشانت (5) بیٹا یوگیش، بھاگیہ لکشمی (1) بیٹی یوگیش، گایتری (26) بیٹی یوگیش شامل ہیں۔ سونو (40) ولد دھنراج، بھلگاؤں، مہاراشٹر شدید زخمی ہیں۔ حادثے میں شدید زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.