اطلاع کے مطابق بس میں تقریبا 20 مسافر سوار تھے، جو فائرنگ میں بال بال بچ گئے ، بس پر تین فائر کئے گئے جو پیچھے کی طرف لگے ۔ بس میں پیچھے کی سیٹیں اور سلیپر خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
ڈرائیور نے بڑی تیزی سے بس کو دوڑایا اور آگے گھڑسانا قصبے میں لے جاکر کھڑا کر دیا ۔ بعد میں واقعہ کی اطلاع انوپ گڑھ پولیس کو دی گئی ۔
پولیس فائر کرنے والوں کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انوپ گڑھ پولیس نے بتایا کہ یہ بس جمعہ کی رات آٹھ بجے جے پور سے روانہ ہوکر سورت گڑھ، انوپ گڑھ، گھڑسانا ہوتے ہوئے راولا جا رہی تھی ۔
شیخاوت ٹریولس کی یہ بس صبح سوا پانچ بجے پتروڑا گاؤں کے نزدیک پہنچی تو وہاں پہلے سے دو گاڑیوں میں کچھ لوگ کھڑے تھے ۔
انہوں نے پہلے بس پر پتھر پھینکے ۔ ڈرائیور نے بس کو نہیں روکا تو ان لوگوں نے گاڑیو ں سے پیچھا کیا ۔ ہتھیار دکھا کر ڈرائیور سے بس رکوانے کی کوشش کی ۔
ڈرائیور نے بس کی رفتار مزید بڑھا دی، پیچھا کر رہے لوگوں نے تین فائر کئے ۔ فائر بس میں پیچھے کی طرف لگے ۔ بعد میں ملزم فرار ہو گئے۔