ETV Bharat / state

Fire in Ajmer اجمیر میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 8:22 AM IST

ضلع اجمیر کے پشکر اور مسودہ تھانہ علاقے میں گزشتہ روز آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ Loss of lakhs due to fire in Ajmer

اجمیر میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان
اجمیر میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

اجمیر: راجستھان میں اجمیر کے پشکر اور مسودہ تھانہ علاقے میں مختلف جگہ پر آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا جس سے دکان کے مالک کی دیوالی بگڑ گئی۔ ٹھوس اطلاع کے مطابق پشکرکے برہما مندر روڈ میں واقع لیلاشیام کپڑا فیکٹری کے آفس میں لگی آگ نے بھیانک شکل اختیار کر لی اور فیکٹری کا آفس پوری طرح جل کر خاک ہو گیا۔ فیکڑی کے منتظم کنہیالال کھتری نے ابتدائی طور پر لاکھوں کا نقصان بتایا ہے لیکن تخمینہ لگانا ابھی باقی ہے۔آگ نے اتنی بھیانک شکل اختیار کر لی ہے بڑی مشقت کے بعد اس پر قابو پایا گیا ہے۔ Fire incident in Pushkar

یہ بھی پڑھیں: Vehicles Fire in Poonch پونچھ میں آتشزدگی سے چار گاڑیوں کو نقصان

مسودہ کے بیگلیاواس گاؤں میں واقع پرچون کی دکان میں شارسرکٹ ہونے کے سبب آگ لگنے کی وجہ تقریبا پندرہ لاکھ روپے سے زیادہ کانقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ گاؤں میں واقع نیو پٹیل جنرل اور کرانا اسٹور آگ کی زد میں آگیا اور سارا سامان جل کر خاک ہو گیا۔ دکان میں پٹاخے ہونے کی وجہ سے لاکھ کوشش کے باوجودبھی آگ پر جلدی قابو نہیں پایا جا سکا۔ جس سے دکان اورسامان پوری طرح تباہ ہو گیا۔ دکان مالک سونو پٹیل پندرہ سے بیس لاکھ روپے کے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ مسودہ تھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کرصورت حال کو قابو کیا۔ نقصان کا حقیقی اندازہ لگانا ابھی باقی ہے لیکن غنیمت یہ ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.