ناگپور: مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں 'ہٹ اینڈ رن' کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اتوار کی دیر رات ایک تیز رفتار آڈی کار نے دو کاروں اور ایک بائک کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے وقت آڈی کار کی رفتار بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے اس کی زد میں آنے والی کاروں اور بائک کو نقصان پہنچا۔ ساتھ ہی کار میں سوار مسافروں کو بھی معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔
گاڑیوں سے ٹکرانے والی آڈی کار بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے کے بیٹے کی ہے۔
لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر مقدمہ درج:
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ ناگپور شہر کے سیتا بلدی تھانہ علاقے میں اتوار۔پیر کی درمیانی شب تقریباً 12.30 بجے کاچی پورہ چوک سے رام داس پیٹھ کی طرف جانے والی سڑک پر پیش آیا۔ سیتا بلدی پولیس نے کار ڈرائیور ارجن ہاورے اور اس کے ساتھ بیٹھے رونیت چنتاموار کے خلاف لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔
شراب پی کر گاڑی چلانے کا شبہ:
پولیس کو شبہ ہے کہ حادثہ شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے پیش آیا۔ پولیس نے ارجن ہاورے اور روہت چنتاموار دونوں کے خون کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے ہیں۔ چونکہ حادثہ کا سبب بننے والی آڈی کار بی جے پی لیڈر کے خاندان کی ہے اس لیے پولیس اس بارے میں کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔
بی جے پی لیڈر باونکولے نے جواب دیا:
اس واقعہ کو لے کر ہر طرف بحث شروع ہونے کے بعد، بی جے پی لیڈر چندر شیکھر باونکولے نے اس سلسلے میں اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ باونکولے نے پیر کو کہا کہ آڈی کار ان کے بیٹے کے نام پر ہے۔ پولیس اس حادثے کی غیر جانبداری سے تحقیقات کرے، قصورواروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس سے کوئی بات نہیں کی، انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، چاہے کوئی سیاست سے وابستہ ہو یا کوئی اور۔
یہ بھی پڑھیں: