نئی دہلی: گریٹر نوئیڈا اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ میں پیر کو افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل گیلے آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ایک بھی گیند پھینکے بغیر ختم کر دیا گیا۔
سورج نکلنے کے باوجود رات بھر ہونے والی بارش کے باعث گراونڈ کی نمی ختم نہ ہوسکی۔ جس کی وجہ سے پہلا دن کھیل کے لیے تیار نہ ہوسکا اور امپائر کو میچ کا پہلا دن ؓیغیر کسی گیند کے ہی منسوخ کرنا پڑا۔
Play has been called off for Day 1 of the one-off Test between Afghanistan and New Zealand.
— ICC (@ICC) September 9, 2024
📸 @ACBofficials#AFGvNZ pic.twitter.com/1VmLcCBCO0
اب اس میچ کے لیے ٹاس منگل کی صبح 9 بجے شیڈول کیا گیا ہے اور باقی چار دنوں میں 98 اوورز ہوں گے اور میچ صبح 10 کی بجائے 9:30 بجے شروع ہوگا۔ جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اس ہفتے بارش اور درمیانے درجے کے طوفان کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔
قبل ذکر ہے کہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا یہ واحد ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہے، لیکن کیوی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل برصغیر کے حالات سے ہم آہنگ ہونے کا بہترین موقع ملے گا۔
دوسری طرف افغانستان نے اس سال کے شروع میں سری لنکا اور آئرلینڈ کے خلاف صرف دو ٹیسٹ کھیلے تھے اور 2021 کے بعد یہ ملک اپنا پہلا ریڈ بال میچ جیتنے کے لیے کوشاں ہے۔