ETV Bharat / state

Kishangarh Fire Incident کشن گڑھ میں پاورلوم کارخانے میں آتشزدگی - کشن گڑھ میں آتشزدگی

اجمیر ضلع کے کشن گڑھ میں ایس کے پروڈکٹ پاورلوم کارخانے میں آج صبح آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی کشن گڑھ پولیس کے ساتھ فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ Fire in Ajmer

کشن گڑھ میں پاورلوم فیکٹری میں آتشزدگی
کشن گڑھ میں پاورلوم فیکٹری میں آتشزدگی
author img

By

Published : Dec 23, 2022, 12:12 PM IST

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر ضلع کے کشن گڑھ میں آج صبح ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایس کے پروڈکٹ پاورلوم فیکٹری میں صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ فیکٹری میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا اور فیکٹری میں موجود شیڈ جلنے کے بعد تباہ ہوگیا۔ Fire at Powerloom Factory in Kishangarh

صبح ہونے کی وجہ سے فیکٹری میں کوئی مزدور موجود نہیں تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی کشن گڑھ پولیس کے ساتھ فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور آگ لگنے سے نقصان کا بھی اندازہ لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Fire in Ajmer اجمیر میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.