سیکر: ضلع کے فتح پور میں اتوار کی رات دیر گئے ایک دردناک سڑک حادثے میں پانچ دوستوں کی موت ہوگئی۔ حادثہ نیشنل ہائی وے 58 پر پیش آیا۔ بتایا گیا کہ ٹرک اور سوئفٹ کار کے درمیان تصادم ہوا۔ جس میں کار میں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام ہلاک شدہ افراد کی لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر گورنمنٹ اپیڈیشنل اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دیا۔ تمام مرنے والے ہریانہ کے رہائش بتائے جاتے ہیں۔ پولیس لاشوں کی شناخت میں مصروف ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ہریانہ کے فتح آباد علاقے سے پانچ دوست سالاسر بالاجی کے درشن کرنے آئے تھے۔رات تقریباً 11:00 بجے فتح پور شیخاوتی علاقے میں نیشنل ہائی وے 58 پر ان کی کار کو ایک مخالف سمت سے سمت سے والی ٹرک نے ٹکر مار دی۔ حادثہ اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔جس میں پانچ دوستوں کی موت واقع ہو گئی۔
مزید پڑھیں:Four People Were Killed In A Road Accident: چار افراد کی سڑک حادثے میں موت
پولیس نے بتایا کہ تمام مرنے والے ہریانہ کے فتح آباد ضلع کے رہنے والے ہیں۔ اجے کمار ولد جے سنگھ جاٹ ساکن بدری پالسر ضلع فتح آباد، امیت ولد ایشور سنگھ ساکن بھوٹانکالا ضلع فتح آباد، سندیپ ولد شمشیر سنگھ ساکن بھوٹانکلا فتح آباد، موہن لال ولد رادھیشیام ساکن فتح آباد اور پردیپ بھوٹانگھلا ساکنہ بھوٹانکا۔ لاش کا پوسٹ مارٹم لواحقین کے آنے کے بعد کیا جائے گا۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔