ریاست راجستھان کے ضلع راجسمند کے خمنور علاقے کی ٹٹول پنچایت میں ایک ویران مکان میں ایک پینتھر نے اپنے تین پیارے پپارے بچوں کو جنم دیا ہے۔
واضح رہے کہ عوام کورونا انفیکشن سے بچانے کے لیے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر طرف سنسا ہے، لہذا اب جنگلی جانور انسانی بستیوں کا رخ کررہے ہیں، اسی دوران دو دن پہلے ہمسایوں نے شام چھ بجے پینتھر کو اس سنسان گھر کے اندر جاتے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے مکان مالک کھیم سنگھ والد لال سنگھ کو اس بات کی اطلاع دی۔
گذشتہ روز کھیم سنگھ چار دیگر افراد کے ساتھ گھر دیکھنے کے لیے گئے تو انہیں گھر میں تینوں بچے نظر آئے، جس کی اطلاع کھیم سنگھ نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی۔
اس اطلاع کے بعد اسسٹنٹ فاریسٹ گارڈ، ونود رائے، راجپال کمار مہتا، سمیت دیگر اہلکاروں کی ٹیم موقع پر پہنچی، اور انہوں پینتھر کے بچوں کو ان کی جگہ پر محفوظ کر پینتھر کے آنے جانے کے راستے میں کیمرے لگوائے۔
یہاں پینتھر کے بچوں کی اطلاع پر لوگوں کا ہجوم موقع پر جمع ہونا شروع ہوگیا، جس پر محکمہ جنگلات اور انتظامیہ نے سب کو وہاں سے ہٹا دیا، تاہم محکمہ ان بچوں کی حفاظت کے بارے میں پوری احتیاط برت رہا ہے۔
جنگل کے کارکنوں کے ساتھ فورسٹر اہلکاروں کے ساتھ راجیش مہتا موقع پر موجود ہیں، اور قریبی مکان سے پینتھر کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ کل رات پینتھر دوبارہ گھر میں لوٹی اور وہاں سے ایک بچی کو محفوظ جگہ لے گئی، اب دو بچے مکان میں موجود ہیں، محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ پینتھر انسانی بو یا دوسری حرکت کو محسوس کرکے اپنے بچے کو کسی محفوظ مقام پر لے جاتے ہیں۔
ایسی صورت میں پینتھر آج رات میں دیگر دو بچوں کا لے کر جاسکتی ہے، پینتھروں کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے محکمہ فی الحال موقع پر نظر بنائے ہوئے ہے، جبکہ لوگوں کو گھر سے دور رکھا جارہا ہے۔