کسان سبھا کے ترجمان رویندر ترکھان نے بتایا کہ لوک ڈاؤن کے سبب اور سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرتے گھروں میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کسان سبھا کے ضلع میں تمام بڑے عہدیداران اور سرگرم کارکنان نے اپنے گھر میں ہی رہ کر ایک ایک گھنٹہ دھرنا دیا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا میں جاری کرکے انتظامیہ تک کسانوں کے مسائل حل کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کسانوں کے مختلف مسائل کے حل کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو ای میل سے میمورنڈم بھیجا گیا ہے۔ کم از کم امدادی رقم (ایم ایس پی) جلد شروع کرنے، اس میں رجسٹریشن کی لازمی کرنے، کھیتوں میں کسانوں کی جانب سے بنائی گئی پانی ڈغیوں کے بقایا گرانٹ کی رقم جلد جاری کرنے، بقایا فصل بیمہ کِلیم دینے، لوک ڈاؤن میں پھنسے لوگوں کو گھروں تک پہنچانے کا انتظام کرنے،مپرائیویٹ کمپنی پیپسی کی جو کی خریداری میں منمانہ رویے پر قدغن لگانے وغیرہ مطالبات کے لیے میمورنڈم دیا گیا۔