ETV Bharat / state

کسانوں نے راجستھان ۔ ہریانہ سرحد پر قیام کیا - قومی کسان مہاپنچایت کے صدر رام پال جاٹ

نئے زرعی قوانین کی مخالفت پورے ملک میں جاری ہے، ملک بھر کے کسان حکومت سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے دہلی کا رخ کر رہے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 5:28 PM IST

راجستھان ۔ ہریانہ سرحد پر بدھ کے روز راجستھان کی متعدد کسان تنظیموں کی مہا پنچایت کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس تعلق سے قومی کسان مہاپنچایت کے صدر رام پال جاٹ کی قیادت میں ہزاروں کسان ہریانہ سرحد پر جمع ہونے لگے ہیں، مہا پنچایت کے بعد دہلی جانے والے نیشنل ہائی وے کو جام کرنے کے تعلق سے فیصلہ لیا جائے گا۔

سبھی کسان راجستھان۔ہریانہ سرحد پر جمع ہوکر آگے کے لیے حکمت عملی تیار کریں گے، مہا پنچایت کے بعد جو فیصلہ لہا جائے گا اسی کے مطابق کسان آگے بڑھیں گے۔ راجستھان۔ہریانہ کی جانب متعدد اضلاع سے آنے والے کسان دہلی کے جنتر منتر پہنچ کر مرکزی حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کریں گے۔

ضلع الور کے کسان رہنماؤں نے منگل کے روز اپنے اپنے علاقے اور گاؤں کا دورہ کیا جہاں گاؤں کے کسانوں نے بھی ان کے ساتھ دہلی جانے کی حمایت کی، حالانکہ اس کسانوں کے دہلی کوچ پر ضلع انتظامیہ الرٹ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر کے کسان نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ گزشتہ سات دنوں سے کررہے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں کسان دہلی کی مختلف سرحدوں پر قیام کیے ہوئے ہیں لیکن پولیس انتطامیہ بھی اس تعلق سے مسلسل سکیوریٹی میں اضافہ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.