ETV Bharat / state

مشہورقوال حاجی ٹممومیاں کا انتقال

مشہور گلفام قوال پارٹی کے حاجی ٹممو میاں نے آج اس دنیا کو الوداع کہہ دیا، حاجی ٹممو میاں نے منگل کو 88 برس کی عمر میں آخری سانس لی۔

مشہورقوال حاجی ٹممومیاں کا انتقال
مشہورقوال حاجی ٹممومیاں کا انتقال
author img

By

Published : May 26, 2021, 1:36 AM IST

حاجی ٹممو میاں گزشتہ کئی روز سے کافی بیمارتھے۔ آج علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا، حاجی ٹممو میاں نے صوفی میوزک کو ملک اور بیرون ممالک میں الگ ہی پہچان دلائی تھی، وہ بھارتی ریاست راجستھان کی درگاہوں کے پگڑی بندھ قوالوں میں شمار تھے، حاجی ٹممو میاں کی پارٹی ملک میں بہترین قوالی پیش کرنے کی وجہ سے اپنی الگ ہی پہچان رکھتی ہے۔

انہوں نے چھ دہے قبل اپنی بڑے بھائی پیارے خان کے ساتھ قوالی گنگنانا شروع کیا تھا، اس وقت ان کی قوالی پارٹی ٹممو یاری کے نام سے مشہور ہو گئی تھی، اپنے بھائی کے انتقال کے بعد میں اپنے بیٹے گلفام کے ساتھ انھوں نے قوالی کو آگے بڑھایا اور ان کی قوال پارٹی ٹممو گلفام کے نام سے مشہور ہو گئی، وہی اب ان کے بیٹے گلفام، فہیم، اسلم،نعیم اور خاندان کے دیگر لوگ آگے بڑھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

مذکورہ قوال کے انتقال سے جے پور میں غم کا ماحول نظر آرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.