پولیس کے مطابق دیہاتیوں نے ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت چار افراد کو مردہ حالت میں پایا۔
انہوں نے بتایا کہ سرپنچ نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ گاؤں کے مکان میں ایک شخص کی لاش پھانسی سے لٹکی ہوئی پائی گئی جبکہ دیگر تین لاشیں فرش پر پڑی تھیں۔
پولیس اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھیج دیا گیا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔
تاہم انہوں نے کہا کہ مکان کی حالت دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شخص نے اپنی اہلیہ اور بچوں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایسا امکان ظاہر کیا جارہا ہے لیکن اصل وجوہات کا پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی علم ہوسکے گا۔
یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب گاؤں ایک مکان سے بدبو آرہی تھی، جس کے بعد گاؤں والے مہندر کولی کے مکان کے اندر داخل ہوئے جبکہ وہ پھانسی سے لٹکا ہوا پایا گیا اور اس کی اہلیہ و دو بچوں کی لاشیں جن کی عمر 5 اور 2 سال ہے فرش پر پڑی ہوئی تھیں۔
پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔